the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(ایجنسیز)
 سابق صدر پروپز مشرف کو علاج کیلئے برطانیہ بھیجا جائے گا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف پیر کو عدالت پیشی کی پوزیشن میں نہیں ہیں جبکہ مشرف کے صاحبزادے بلال مشرف امریکا سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کو مزید کچھ دن اسپتال میں رکھا جائے گا، پرویزمشرف پیر کو عدالت پیشی کی پوزیشن میں نہیں، وکلا پیر کے روز پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق عدالت کو باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے۔

سابق صدر پرویزمشرف کی پیشی تک غداری کیس کا ٹرائل آگے نہیں بڑھ سکتا، سابق صدر پرویز



مشرف کے اہلخانہ نے میڈیکل رپورٹ برطانیہ میں پاکستان ڈاکٹرز کو بھجوادی ہیں، پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹس برطانوی ڈاکٹرزسے مشاورت کیلئے بھجوائی گئیں ہیں۔

برطانوی ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد انجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا جائے گا، مشرف کی صحت کے حوالے سے سات رکنی میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں سے امور طے ہونے پر عدالت کو سابق صدر کی صحت کے بارے میں آگاہ کرکے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.